ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرینکا گاندھی کا دعویٰ: بی جے پی نے امیٹھی میں گاؤں کے پردھانوں کو 20-20 ہزار روپے رشوت دیا

پرینکا گاندھی کا دعویٰ: بی جے پی نے امیٹھی میں گاؤں کے پردھانوں کو 20-20 ہزار روپے رشوت دیا

Sat, 04 May 2019 23:17:26    S.O. News Service

امیٹھی،04/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بی جے پی پر امیٹھی میں گاپوں کے پردھانوں کو 20-20 ہزار روپے رشوت دینے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ بھگوا پارٹی کو غلط فہمی ہے کہ زمانہ قدیم سے چلی آرہی محبت اور سچی سیاست کی مثال کو اتنی رقم میں خریدا سکتا ہے۔یہاں پر غلط تشہیر کی جارہی ہے۔پیسہ تقسیم ہو رہا ہے۔کانگریس تو عوام کے درمیان اپنا منشور بانٹ رہی ہے لیکن بی جے پی والے خط نہیں بلکہ گاؤں پردھانوں کو 20-20 ہزار روپے بھیج رہے ہیں۔یہ مضحکہ خیز ہے کہ بی جے پی والے سوچ رہے ہیں کہ امیٹھی کا پردھان 20 ہزار روپے میں فروخت ہوجائے گا۔وہ سوچ رہے ہیں کہ جو نہرو گاندھی خاندان کے ساتھ زمانہ قدیم سے چلی آرہی محبت اور سچی سیاست کی مثال ہے، اس کو 20 ہزار روپے میں خرید لیں گے۔پرینکا نے مرکزی وزیر اور امیٹھی سے بی جے پی امیدوار اسمرتی ایرانی پر کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ علاقائی رہنما راہل گاندھی کو لاپتہ بتانے والی اسمرتی امیٹھی آکر ڈرامہ کر رہی ہیں۔ وہ 16 بار امیٹھی آئی ہیں جبکہ آپ کے رہنما راہل گاندھی ان سے کہیں زیادہ یہاں آئے ہیں۔وہ گاؤں گاؤں جاکر یہاں رہ چکے ہیں۔اسمرتی ملک بھر کی میڈیا بلا کر یہاں کے لوگوں میں جوتوں کی تقسیم کر دیتی ہیں۔یہ آپ کی توہین کرنا چاہتی ہیں کہ امیٹھی کے لوگوں کے پاس جوتے نہیں ہیں۔وہ ناسمجھ ہیں ہیں انہوں نے امیٹھی کی عوام پہچانا نہیں ہے۔ امیٹھی ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں یہی ہو رہا ہے۔آپ کے سامنے بڑی بڑی تشہیر کاری کی جارہی ہے۔ مودی کا وعدہ تھا کہ 15 لاکھ دینے کا آخر کس کو ملے 15لاکھ روپے؟ دو کروڑ روزگار کہے تھے، کس کو ملا روزگار؟ کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کی بات کہی تھی۔میں پورے یوپی میں گھوم رہی ہوں، جہاں بھی جاتی ہوں، پتہ چلتا ہے کہ کسان کو پیداوار کی قیمت نہیں ملتی۔ کسان قرض میں ڈوب رہا ہے۔اب تک 12 ہزار کسان خودکشی کر چکے ہیں۔آپ فصل انشورنس کے پریمیم کے کل 10 ہزار کروڑ روپے بڑے بڑے صنعت کاروں کی جیب میں جا چکے ہیں۔انہوں نے آوارہ جانوروں کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ کسان بھائی بتائیں کہ آوارا جانوروں سے آپ کو کیا پریشانی ہو رہی ہے۔کیا بی جے پی کے وزراء آوارہ جانوروں سے بچانے کے لیے آپ کے کھیت کی چوکیداری کر رہے ہیں؟


Share: